گال ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ …
سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا

مزید خبریں
گال ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا








