پشاور۔ 25 اگست (اے پی پی):محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی میں ‘ایمپاورمنٹ آف نیکسٹ جنریشن: اے آئی اور سائبر سکیورٹی’ کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے مطابق تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و آئی ٹی ڈاکٹر شفقت ایاز نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ
صوابی میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ "ایمپاورمنٹ آف نیکسٹ جنریشن: اے آئی اور سائبر سکیورٹی” کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ضم شدہ اضلاع کے طلبہ و طالبات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز تھے۔ اس موقع پر غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر فضل خالد، مختلف پروفیسرز، لیکچررز اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر شفقت ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کو جدید علوم، بالخصوص مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی جیسے شعبوں میں آگے لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شرکاء نے اس تربیتی ورکشاپ کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات ضم شدہ اضلاع کے طلبہ کے لئے تعلیمی اور عملی دنیا کے دروازے کھولیں گے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے آخر میں کہا کہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی نوجوانوں کے لئے مزید ایسے تربیتی پروگرام منعقد کرے گا تاکہ خیبرپختونخوا کے طلبہ ملک کے ڈیجیٹل مستقبل میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔