22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپی ایس ڈبلیو نے سی ایس آر کے تحت نیکسٹ ٹیک انٹرن...

پی ایس ڈبلیو نے سی ایس آر کے تحت نیکسٹ ٹیک انٹرن شپ پروگرام مکمل کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے پروگرام کے تحت پہلا نیکسٹ ٹیک انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اختتامی تقریب پی ایس ڈبلیو کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔یہ چھ ہفتے کا پروگرام نسٹ کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا جس میں 10 طلبہ نے حصہ لیا، طلبہ کو بلاک چین، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا سائنس جیسے نئے شعبوں میں عملی تربیت دی گئی۔

پی ایس ڈبلیو کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر سیدصہیب حسن نے کہا کہ نیکسٹ ٹیک صرف انٹرن شپ نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل مضبوط بنائیں گےاور پی ایس ڈبلیو کو فخر ہے کہ وہ اپ سی ایس آر پروگرام کے ذریعے اس میں حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو نیکسٹ ٹیک انٹرن شپ پروگرام آئندہ بھی جاری رکھے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتیں بڑھا کر پاکستان کے مستقبل میں مثبت کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں