- Advertisement -
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 772 روپے کمی کے بعد 308,470 روپے سے بڑھ کر 309,242 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 282,774 روپے سے بڑھ کر 283,482 روپے ہوگئی۔
- Advertisement -
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 4,121 روپے اور 3,533 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,371 سے بڑھ کر 3,380 ڈالر ہو گئی۔
- Advertisement -