وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی گفتگو

137

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں وسرحدی امورلیفٹننٹ جنرل(ر) عبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 2013ءکے انتخابات کی مہم میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، موجودہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی کواولین ترجیح دی ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف صوبے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔