- Advertisement -
ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے ’ہیومین چیٹ‘ کے نام سے ایک عربی اے آئی ایپ صارفین کے لیے متعارف کروائی ہے۔عرب نیوز کے مطابق یہ چیٹ ایپ ’ہیومین‘ کے اے آئی سوٹ کی پہلی ایپلی کیشن ہے جو ایک خاص عربی ماڈل ’عالم 34 بی پر بنی ہے، اور اسے مکمل طور پر سعودی عرب میں سعودیوں نے تیار کیا ہے۔
ہیومین ایک مصنوعی ذہانت کی کمپنی ہے جو مکمل طور پر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ اسے مئی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے لانچ کیا تھا۔اس ایپ کا مقصد عربی زبان میں بڑے لینگونج ماڈلز تیار کرنا اور سعودی عرب کو اے آئی کی دنیا میں ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ ویب براؤزر پر بھی دستیاب ہے، اور جلد ہی دیگر عربی بولنے والے ممالک میں بھی متعارف کرائی جائے گی۔
- Advertisement -