- Advertisement -
تہران ۔27اگست (اے پی پی):آسٹریلیا نے مبینہ یہود مخالف حملوں کے الزام میں ایرانی سفیر احمد صادقی کو ملک بدر کر دیا، جس پر ایران نے سخت مذمت کرتے ہوئے فیصلے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا کے اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق ایران نے سڈنی اور میلبورن میں یہودی برادری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کے شواہد موجود ہیں۔
- Advertisement -
آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے اور ایرانی انقلابی گارڈز کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔
- Advertisement -