22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں كا دورہ ،...

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں كا دورہ ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 27 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں كا دورہ كیا ،سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور فلڈ ریلیف کیمپس اور ریسکیو پوائنٹس کا معائنہ کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی سمبڑیال پولیس اور ریسکیو1122 کی ٹیموں نے نشیبی علاقوں کے لوگوں کو رات گئے محفوظ مقامات پر اور نشیبی علاقوں میں بننے والے فلڈ ریلیف کمیپس کو سمبڑیال سٹی میں منتقل کیا ۔

- Advertisement -

سیلاب کی ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ دریائے چناب کے ملحقہ علاقے جن میں سیلاب سے خطرہ ہے وہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں