26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ وائلڈلائف کی بڑی کارروائی ، نایاب طوطوں کی بہت بڑی کھیپ...

محکمہ وائلڈلائف کی بڑی کارروائی ، نایاب طوطوں کی بہت بڑی کھیپ بازیاب ،14ملزمان کے چالان

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگ زیب اور سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات و ماہی پرور ی پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پرصوبہ میں چیف وائلڈلائف رینجر مبین الہی کی قیادت میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار کی روک تھام اور بازیابی کاسلسلہ جاری ہے ایسی ہی متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران بہاولنگر ، فیصل آباد، جھنگ ، لیہ ، ساہیوال ،بھکر ، میانوالی،اٹک ،بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تحفظ شدہ نایاب طوطوں کی بہت بڑی کھیپ بازیاب کروانے سمیت بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ میں استعمال ہونیوالے 21ہنٹنگ گیئرز برآمد کرکے 14ملزمان کا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع بہاولنگر محمد سمیع اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہارون آبادایریا مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ کے بعد ایک غیرقانونی نجی وائلڈلائف بریڈنگ فارم پر چھاپہ مار کر وہاں غیرقانونی رکھے 56را طوطے اور 46گانیدار طوطے اپنی تحویل میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیااور چالان مرتب کرکے آج اسے مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا ۔اسی طرح ایک کامیاب کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع فیصل آبادعروج ظہیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک برڈ شاپ پر غیرقانونی رکھے 12جنگلی طوطے اور 2کالے تیتر برآمد کرکے 2ذمہ داران کیخلاف چالان مرتب کیا ۔

- Advertisement -

اسی طرح ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر فیصل آباد ریجن ڈاکٹر غلام رسول کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجر نے پرندوںکے غیرقانونی شکار میں ملوث ایک شخص کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایئر گن ، چھری، غلیل اور ذبح شدہ 4جنگلی پرندے برآمد کرلیے اور قانونی کارروائی شروع کردی نیز جھنگ سے ایک نیٹنگ گیئر برائے بٹیر برآمد کیا ۔ اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر لیہ ، بھکر، بہاولپوراوراٹک نے بٹیر کے ناجائز شکار کے 9ہنٹنگ گیئرز برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

اسی طرح کی متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر چشمہ میانوالی زاہد اقبال شیخ کی سربراہی میں ناجائز شکار بٹیر کے3ہنٹنگ گیئرز برآمد کرکے 3غیرقانونی شکار ی گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی جبکہ فاختہ کے ایک شکاری کو گرفتار کرکے 4ذبح شدہ فاختائیں برآمد کیں اور قانونی کارروائی شروع کردی ۔

اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع ساہیوال سدرہ شبیر نے بٹیر کا ایک نیٹنگ گیئربرآمد کرکے کارروائی شروع کردی ۔ متعدد کارروائیوں میں ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ڈی جی خان سخی محمد جوئیہ نے بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ ، ڈیلنگ میں ملوث 6شکاریوں کاچالان کرکے انہیں ایک لاکھ 92ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ چند دیگر کارروائیوں میں ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر بہاولپور ریجن علی عثمان بخاری کی سربراہی میں رحیم یار خان سے بٹیر کے 3غیرقانونی ہنٹنگ گیئرز برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں