24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات آنے...

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات آنے والے دنوں میں مزید بڑھیں گے، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید بڑھیں گے۔ یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے کوالالمپور میں منعقدہ آئی سی سی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد کی انتہائی کامیاب بی ٹو بی میٹنگز اور بزنس مواقع کانفرنس (بی او سی) پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے پریمیئر چیمبر کے طور پر، آئی سی سی آئی ملک کی اقتصادی ترقی کے لیےپاکستان کے عالمی تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر نے بین الاقوامی کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں جو یقیناً پاکستان کے لیے ثمر آور ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی آئی وفد جو کوالالمپور کا دورہ کر رہا ہے، نے ملائیشیا کے کاروباری پلیٹ فارمز بشمول آسیان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، کوالالمپور مالے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، فیڈریشن آف ملائیشین بزنس کونسل اور ملائیشیا-پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ نتائج پر مبنی بی ٹو بی ملاقاتیں کیں۔وفد کی قیادت آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے کی۔

- Advertisement -

معدنیات، ٹیکسٹائل، تعمیرات، کنفیکشنری، سکن کیئر، تازہ پھل اور سبزیاں، خوراک اور مشروبات، سیاحت، دواسازی اور آلات جراحی، آئی ٹی اور رئیل اسٹیٹ جیسے مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان نتیجہ خیز سیشنز نے مستقبل کی شراکت داریوں اور مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کی۔

بی ٹو بی میٹنگز کے بعد بزنس مواقع کانفرنس (بی او سی) ہوئی جس میں ملائیشیا کے ممتاز کاروباری رہنمائوں، ملائیشیا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر اجلیس محسن، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر طاہرہ جاوید، ٹریڈ ڈویلپمنٹ آفیسر عائشہ افتخار اور دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتوک محمد اظہر مزلان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے دوطرفہ تجارتی تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں