26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر...

اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون ، اشتہا ری مجرمان سمیت 15 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون کرتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملو ث 06 اشتہا ری مجرمان سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے۔

اس سلسلہ میں تھانہ مارگلہ، تھا نہ شمس کا لو نی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ سہا لہ، تھا نہ نیلور، تھا نہ پھلگر اں اور تھا نہ کورال پولیس ٹیموں نے 09 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2386گر ام ہیروئن، 580گر ام چرس، 132گر ام آئس، دو مختلف بو ر کے پستول، ایک گن معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔

- Advertisement -

مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 06مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15″ پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجا سکے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں