لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی پاکستان کا فخر ہیں، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ

153
APP87-25 ISLAMABAD: July 25 - Federal Minister for Inter-provincial Coordination Mian Riaz Hussain Pirzada addressing at a reception in the honour of Dr. Abdul Jabbar Bhatti, the conqueror of Mount Everest at Sports Complex. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی پاکستان کا فخر ہیں اور وہ ان کے اعزاز کی بدولت انہیں ستارہ امتیاز سے نوازنے کیلئے حکومت کو سفارش کریں گے تاکہ 14 اگست کو انہیں ستارہ امتیاز دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہ پیماءعبدالجبار بھٹی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الپائن کلب کے صدر کرنل (ر) منظور حسین اور سپورٹس بورڈ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام الپائن کلب نے کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالجبار بھٹی ہمارا فخر ہیں، یہ چوتھے پاکستانی ہیں جنہوں نے ماونٹ ایورسٹ سر کی۔