- Advertisement -
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):کھاد سازی کی صنعت کے منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر38فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار کے مطابق جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں کھاد سازی کی صنعت نے 60.091ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ سال اسی مدت میں کھاد ساز ی کے کارخانوں کو 47.898ارب روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔ انہی چھ ماہ میں ایف ایف سی کو8.46ارب روپے،فاطمہ فرٹیلائزر16.93ارب روپے،اینگرو8.46ار ب روپے اور اے جی ایل کو2.24ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔
- Advertisement -
- Advertisement -