25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی سطح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم...

قومی سطح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ،ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا

- Advertisement -

خانیوال 29 اگست (اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کے لیے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جمنیزیم خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کے دلچسپ میچز دیکھے۔

کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر انہوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر جمنیزیم میں کھلاڑی، آفیشلز اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عنبر بشیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمرات رانا سلیم حنیف کی سرپرستی میں ایک آل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروانا چاہتے ہیں جو مرحوم سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے نام سے منسوب ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محمد خان ڈاہا ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ اس موقع پر محمد خان ڈاہا نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس قومی سطح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور خانیوال کو کھیلوں کا مرکز بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر حامد علی وائس پریزیڈنٹ ڈی ٹی ٹی اے نے اپنے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی-۔

انہوں نے کھیلوں کی بحالی میں خدمات پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔تقریب کے آخر میں ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے معرکہ حق میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عنبر بشیر احمد نے معزز مہمان ایم این اے محمد خان ڈاہا کو دیگر مہمانوں کے ہمراہ خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں