22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںبیلجیئم میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی ٹیسنڈرلو/پیکانول گروپ کے چیف...

بیلجیئم میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی ٹیسنڈرلو/پیکانول گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر لک ٹیک سے ملاقات

- Advertisement -

برسلز ۔29اگست (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے ٹیسنڈرلو/پیکانول گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) لک ٹیک سے ملاقات کی اور پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے لیے پیدا ہونے والے نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ سفارت خانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر رحیم حیات قریشی نے پاکستان کے متحرک ٹیکسٹائل شعبہ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی پیکانول ویونگ مشینوں کے معیار کی تعریف کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں