22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکویت میں مصریوں کے لیے ورک پرمٹ میں جعلسازی کرنے والا نیٹ...

کویت میں مصریوں کے لیے ورک پرمٹ میں جعلسازی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

- Advertisement -

کویت سٹی ۔31اگست (اے پی پی):کویت میں مصریوں کے لیے ورک پرمٹ میں جعلسازی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا ۔کویتی وزارت داخلہ نے ایک جعلسازی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ مصری شہریوں کے لیے جعلی ورک پرمٹس کے اجرا میں ملوث تھے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت میں تعینات ایک افسر جو بطور قائم مقام ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہا تھا، نے ایک ایجنٹ کو درست اور اصلی سرکاری دستاویزات فراہم کیں جنہیں بعدازاں جعلسازی کے لیے استعمال کیا گیا۔ہر جعلی درخواست کے بدلے میں 130 سے 250 کویتی دینار تک رشوت وصول کی جاتی تھی۔

- Advertisement -

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایجنٹ یہ دستاویزات ایک پرنٹنگ پریس میں کام کرنے والے شخص کو فراہم کرتا تھا جو ان میں رد و بدل کر کے انہیں ’سھل‘ نامی سرکاری پروگرام کے ذریعے دوبارہ اپلوڈ کرتا تھا۔ اور اس کے عوض اسے فی معاملہ 5 دینار ادا کیے جاتے تھے۔

کویتی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد اور دیگر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایجنٹ کو رشوت دے کر غیر قانونی طریقے سے لیبر بھرتی کروائی۔ ان جعلسازوں کے ذریعے متعدد کمپنیوں کے لیے ورک پرمٹس جاری کرائے گئے جن کا ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں