22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںتوانائی کے قابل تجدید ذرائع میں شمسی توانائی سب سے زیادہ امید...

توانائی کے قابل تجدید ذرائع میں شمسی توانائی سب سے زیادہ امید افزا آپشن ہے، سیف الرحمان

- Advertisement -

لاہور۔31اگست (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ درآمدی فوسل فیول کی بلند قیمتوں کی وجہ سے قابل تجدید توانائی اس کا قابل عمل اور پائیدار متبادل ہے۔ اتوار کو یہاں ضیاء الرحمان کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع میں شمسی توانائی سب سے زیادہ امید افزا آپشن کے طور پر سامنے آئی ہے کیونکہ پاکستان میں تقریبا سارا سال سورج کی روشنی وافر مقدار میں دستیاب ہوتی اور قدرت کی اس نعمت کو مہنگی تھرمل بجلی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد عوامل اس رجحان کو فروغ دے رہے ہیں،حکومتی پالیسیاں، نیٹ میٹرنگ، سولر پینلز پر ٹیکس میں چھوٹ اور سی پیک کے تحت قابل تجدید توانائی منصوبوں کی وجہ سے عوام اور تاجر شمسی توانائی کو اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے بارے میں بڑھتی ہوئی آگاہی کی وجہ سے بھی قوم صاف ستھرے متبادل کو اپنا رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بھی صارفین قابل اعتماد بیک اپ کے طور پر سولر سسٹم میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہیں۔

- Advertisement -

سیف الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی بڑے پیمانے پر سولر پارکس اور ہائبرڈ و قابل تجدید منصوبوں کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سولر انرجی پاکستان میں توانائی کا صاف ستھرا اور پائیدار مستقبل بننے جا رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں