24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںترک صدر"عزیز بھائی"، تیانجن میں رجب طیب ایردوان کے ساتھ انتہائی گرمجوش...

ترک صدر”عزیز بھائی”، تیانجن میں رجب طیب ایردوان کے ساتھ انتہائی گرمجوش اور مفید ملاقات ہوئی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی ایکس پر پوسٹ

- Advertisement -

تیانجن۔31اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو اپنا "عزیز بھائی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر تیانجن میں انتہائی گرمجوش اور مفید ملاقات ہوئی جس میں فلسطین کے لیے متحد رہنے ، خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے "ایکس” پر اپنی پوسٹ میں اس ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر کو اپنا "عزیز بھائی” قرار دیا، وزیر اعظم نے بتایا کہ ملاقات میں ہم نے پاک ترکیہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ خطے اور دنیا میں وقوع پذیر حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں ہم نے فلسطین کے لیے متحد رہنے ، خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ترکیہ کے صدر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں