- Advertisement -
تیانجن ۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ چین کے دوران چین کے شہر تیانجن میں (آج )پیر کو مصروف دن گزاریں گے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہان مملکت کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وہ تیانجن میں مصروفیات کے اختتام پر بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ چین کے یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
- Advertisement -