22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 812 ہو گئیں، 2,800 افراد...

افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 812 ہو گئیں، 2,800 افراد زخمی

- Advertisement -

کابل۔1ستمبر (اے پی پی):افغانستان میں شدید زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 812 ہو گئی جبکہ 2,800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد سے اب تک متعدد آفٹر شاکس آچکے ہیں ۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں میڈیا کو بتایا کہ صوبہ کنڑ کے ضلع نرگل (مزار درہ)، چوکائے، واتاپور، منوگی، چاپہ درہ اور ملحقہ علاقوں میں 800 افراد جاں بحق اور 2,500 زخمی ہوئے۔ صوبہ ننگرہار کے ضلع دارہ نور میں 12 افراد جاں بحق اور 255 زخمی ہوئے۔ صوبہ لغمان کے ضلع علینگر میں 58 افراد زخمی ہوئے۔

صوبہ نورستان کے ضلع نورگرام میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ صوبہ پنجشیر کے ضلع ابشار میں 5 مکانات تباہ ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے بحالی اور ترقیات کے وزیر ملا محمد یونس اخوندزادہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فوری امداد کے لئے 100 ملین افغانی جاری کئے ہیں اور اگر مزید ضرورت پڑی تو اضافی فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ، دفاع، صحت عامہ، صوبائی گورنرز، ریڈ کریسنٹ اور دیگر ادارے زلزلے کے بعد سے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور صوبہ ننگرہار کے ہوائی اڈے سے اب تک 40 پروازیں امدادی سامان اور زخمیوں کی منتقلی کے لیے چلائی جا چکی ہیں۔ ترجمان نے تمام فلاحی اداروں، تاجروں اور عام افغان شہریوں سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں