22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر...

پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی

- Advertisement -

لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر پانی کے بہائو میں اضافے اور اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے ڈآن سٹریم پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،جس سے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کے بہائو میں اضافہ ہوگا۔ موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز جبکہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پیشگی حساس مقامات پر تعینات کریں۔موسلادھار بارشوں کی صورت میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کریں۔

- Advertisement -

مساجد میں اعلانات اور لوکل سطح پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں