اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):کیلنڈرسال کی دوسری سہ ماہی میں بینکاری شعبے کے منافع میں سالانہ بنیاد پر22فیصداضافہ ہوا۔بینکوں کی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع رپورٹس کے مطابق کیلنڈرسال کی دوسری سہ ماہی میں بینکوں کومجموعی طورپر167.74ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینکوں کو137.49ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔
دوسری سہ مالی میں الائیڈبینک کو9.507ارب روپے،عسکری بینک 3.53ارب روپے،بینک الحبیب 9.066ارب روپے،بینک الفلاح 7.98ارب روپے،بینک اسلامی 1.79ارب روپے،بینک آف خیبر1.76ارب روپے،بینک آف پنجاب 4.72ارب روپے،فیصل بینک 5.016ارب روپے،
حبیب بینک 17.82ارب روپے،حبیب میٹروپولیٹن 5.76ارب روپے، جے ایس بینک 26.8ملین روپے،ایم سی بی 14.65ارب روپے، میزان بینک 24.72ارب روپے،نیشنل بینک 20.97ارب روپے،سامبا بینک 19ملین روپے،سونیری بینک 1.350ارب روپے،سٹینڈرڈچارٹرڈ8.57ارب روپیاوریونائٹڈ بینک 28.62ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا۔