22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کی یمن میں اپنے اہلکاروں کی گرفتاری کی مذمت، فوری...

اقوام متحدہ کی یمن میں اپنے اہلکاروں کی گرفتاری کی مذمت، فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔1ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یمن میں اپنے اہلکاروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ تاس کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملے میں وزیر اعظم احمد غالب ناصر الرحاوی اور کئی وزرا کے مارے جانے کے بعد حوثی گروپ نے دارالحکومت صنعا اور ساحلی شہر حدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر سے عملے کے کم از کم 11 ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔یہ کارروائی جمعرات کے روز اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یمنی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حوثیوں نے دارالحکومت صنعا اور مضافاتی علاقوں میں درجنوں دیگر افراد کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعاون کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ عسکریت پسند ورلڈ فوڈ پروگرام کی تنصیبات میں زبردستی داخل ہوئے، اقوام متحدہ کی املاک پر قبضہ کیا اور ایجنسی کے دیگر دفاتر میں گھسنے کی کوشش کی۔یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے اقوام متحدہ کے ادارے کے عملہ کی گرفتاری کی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کام غیر جانبداری، غیر جانبداری، آزادی اور انسانیت کے اصولوں کے تحت انجام دیا جاتا ہے ۔

- Advertisement -

یہ گرفتاریاں ان کی حفاظت، وقار اور یمن میں اپنے ضروری کام کو انجام دینے کی صلاحیت کے احترام اور تحفظ کی بنیادی ذمہ داری کی خلاف ورزی ہیں۔ گرنڈبرگ کے مطابق حوثی پہلے ہی اقوام متحدہ کے عملہ کے 23 ارکان کو اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جن میں سے کچھ 2021 سے حوثیوں کے پاس ہیں۔اس گروپ نے پہلے حراست میں لیے گئے امدادی کارکنوں پر "امریکی اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک” میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، اس الزام کو اقوام متحدہ مسترد کرتا ہے۔وزیر اعظم احمد غالب ناصر الرحاوی اور کابینہ کے ارکان کے اسرائیلی فضائی حملے میں موت کے بعد حوثیوں نے اسرائیل کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں