25.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںافراط زر کی شرح بدستور کم اور سنگل ڈیجیٹ میں ہے، خرم...

افراط زر کی شرح بدستور کم اور سنگل ڈیجیٹ میں ہے، خرم شہزاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہاہے کہ افراط زرکی شرح بدستورکم اورسنگل ڈیجیٹ میں ہے۔

پیرکوایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ اگست میں صارفین کیلئے قیمتوں کااشاریہ (سی پی آئی) 3فیصد ریکارڈکیاگیاہے جوجولائی میں 4.1فیصد اورگزشتہ سال اگست میں 9.6فیصدتھا۔انہوں نے بتایا کہ صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں ماہانہ بنیادوں پر0.6فیصد کی کمی ہوئی ہے، جولائی میں صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں 2.9فیصد اورگزشتہ سال اگست میں 0.4فیصداضافہ ہواتھا،بنیادی افراط زر(نان فوڈ نان انرجی) اگست میں 6.9فیصدریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 7فیصد اورگزشتہ سال اگست میں 10.2فیصدتھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ دیہی اورشہری علاقوں میں اشیائے خوراک کی مہنگائی میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پربالترتیب 0.5فیصد اورایک فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں اوسط عمومی مہنگائی کی شرح 3.5فیصدہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10.4فیصدتھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں