22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشاد علی جوکھیو سے آل پاکستان پرائیویٹ...

ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشاد علی جوکھیو سے آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈکالجز الائنس رہنمائوں کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشاد علی جوکھیونے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر ڈ ینگی کے خلاف مہم چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے تدارک اور شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز الائنس کے رہنماؤں نے گزشتہ روز ڈی جی ہیلتھ سے ملاقات کی۔ملاقات میں پیٹرن انچیف آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز الائنس ڈاکٹر افراہیم ستی ، نائب صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز الائنس زاہد بشیر ڈار اور سیکرٹری جنرل آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز الائنس عبدالوحید خان شامل تھے۔نجی تعلیمی ادار وں کے نمائندہ وفد نے ڈی جی ہیلتھ کو نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ڈینگی سے بچائوکی مہم کے نام پرپرائیویٹ سکولوں کو تنگ کرنے اور سیل کرنے جیسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشاد علی جوکھیونے کہا کہ وہ اس بات کویقینی بنارہے ہیں کہ آئندہ شعبہ صحت کا کوئی ملازم بغیر اجازت کسی بھی پرائیویٹ سکول میں داخل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈینگی جیسی خطرناک وبا ء سے شہریوں بالخصوص بچوں کو محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ،اسی طرح اسلام آباد کو صاف رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے،اس حوالے سے شعبہ ہیلتھ کی ٹیمیں مکمل فعال ہیں اور ڈینگی سے بچائو کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں سے بھی اپیل کی وہ ڈینگی سے بچائوکے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں،صفائی پر توجہ دیں،پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور حکومت کی جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں