- Advertisement -
ہانگ کانگ۔2ستمبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 3,500 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئے۔ اے ایف پی کے مطابق ایشیائی منڈی میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں سونے کی قیمت 3501.59 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جو اپریل میں قائم ہونے والے پچھلے ریکارڈ 3500.10 ڈالر فی اونس سے بھی زیادہ ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی کمزوری اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے ممکنہ شرح سود میں کمی کے امکانات اس اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ اس عدالتی فیصلے کے بعد بھی دیکھنے میں آیا جس میں امریکی اپیلز کورٹ نے قرار دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی ٹیرف غیر قانونی ہیں تاہم انہیں فی الحال برقرار رکھا گیا ہے تاکہ حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل کا موقع مل سکے۔
- Advertisement -