- Advertisement -
برسلز ۔2ستمبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری خان سے ملاقات کی اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔منگل کو برسلز میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی سفیر نے باہمی تجارت اور تعاون کے فروغ میں پارلیمانی روابط کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے میری خان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
- Advertisement -