21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت بلوچستان نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے...

حکومت بلوچستان نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):حکومت بلوچستان نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق منگل کی شام کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر اس وقت دھماکہ ہوا جب بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکن سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے کے اختتام پر اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں