21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز پر سٹاف کو الرٹ کر...

سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز پر سٹاف کو الرٹ کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔3ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز پر سٹاف کو الرٹ کر دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ دریائے توی چناب اور نالہ ایک اور پھلکو کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کا ایمرجنسی کوریج پلان جاری کر دیا گیا ہے اور وارننگ جاری ہونے سے پہلے ہی ریسکیوٹیمیں تمام 9سیکٹرز پر بمعہ کشتیاں اور آلات پہنچ گئی ہیں ۔ سیکٹر چپراڑ، سید پور، مرالہ، تحصیل پسرور میں چہور، کالووالی، تحصیل سمبڑیال میں شہباز پور، رندھیر باگڑیاں میں ٹیمیں آپریشنل کر دی گئیں، بعدازاں سیلاب میں پھنسے افراد کو بروقت ریسکیو کرنے کے لیے بجوات کے علاقہ کھوجہ چک، تحصیل سمبڑیال میں چھنی گوندل، ماجرکلاں، خاصہ اور تحصیل ڈسکہ میں سئیوکی کے مقام پر کوٹ داسو، پیر کہو میں بھی ریسکیو فلڈ سیکٹر ز قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے نہ صرف لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا بلکہ ضلعی انتظامیہ اورفلاحی اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں میں خوارک و راشن بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے تمام فلاحی اداروں کا اس مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا آعادہ کیا کہ ریسکیو1122 مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے مشن میں پیش پیش رہے گا۔کسی بھی ایمرجنسی یا سیلابی صورتحال کے حوالے سے ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بروقت کال کریں اور تکنیکی خرابی کی صورت میں ان نمبرز9250260۔ 052 اور 9250265 ۔052 پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں