- Advertisement -
پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشاور میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ اور ڈیٹا جلد از جلد مرتب کیا جائے جس کے بعد غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
- Advertisement -