اٹلانٹا ۔ 27 جولائی (اے پی پی) باب برائن اور مائیک برائن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ امریکی جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی جوڑی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلانٹا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میچ …
باب برائن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ امریکی جوڑی اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
اٹلانٹا ۔ 27 جولائی (اے پی پی) باب برائن اور مائیک برائن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ امریکی جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی جوڑی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلانٹا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برائن برادرز نے آسٹریلیا کے جیمز سمتھ اور انکے ہم وطن جوڑی دار مٹ ریڈ کو پہلے سیٹ میں 6-4 کی شکست کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 10-7 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں برائن برادرز کا مقابلہ ساﺅتھ کوریا کے چیانگ ہیون سے ہوگا۔









