30.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی ولی عہد سے اماراتی صدر کی ملاقات، فلسطین سمیت علاقائی صورتحال...

سعودی ولی عہد سے اماراتی صدر کی ملاقات، فلسطین سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

ریاض ۔4ستمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے علاقائی امور پر وسیع تر بات چیت کے حصے کے طور پر فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں