گال ۔ 27 جولائی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم نے گال ٹیسٹ میں رنزوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 600 رنز بنائے۔ چیتشوار پجارا نے 153 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اجنکیا راہانے اور ہاردیک پانڈیا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ نوان پردیپ نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بڑے مجموعے کے سامنے سری لنکن بیٹنگ …
گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار، بھارت کے 600 رنز کے جواب میں 154 پر 5 وکٹیں گنوا دیں، فالو آن کا خطرہ
مزید خبریں
گال ۔ 27 جولائی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم نے گال ٹیسٹ میں رنزوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 600 رنز بنائے۔ چیتشوار پجارا نے 153 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اجنکیا راہانے اور ہاردیک پانڈیا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ نوان پردیپ نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بڑے مجموعے کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کھیل کے اختتام پر اس کی 154 رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں۔ اپل تھرنگا 64 رنز بنا سکے جبکہ اینجلو میتھیوز 54 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ آئی لینڈرز کو فالو آن سے بچنے کےلئے مزید 246 رنز کی ضرورت ہے۔ محمد شامی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق گال میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 399 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیشوار پجارا 144 اور اجنکیا راہانے 39 رنز پر کھیل رہے تھے۔ پجارا 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں نوان پردیپ نے آﺅٹ کیا۔








