انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے بڑی فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی

ساؤتھمپٹن۔7ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ میزبان ٹیم نے 342 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کر کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح اپنے نام کر لی۔ جنوبی افریقن ٹیم 415 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں صرف 72 رنز پر …

ساؤتھمپٹن۔7ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ میزبان ٹیم نے 342 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کر کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح اپنے نام کر لی۔

جنوبی افریقن ٹیم 415 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جوفرا آرچر نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جو روٹ اور جیکب بیتھال نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ شکست کے باوجود سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔ گزشتہ روز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز بنائے۔

جیکب بیتھال نے شاندار 110 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے 100 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں جوز بٹلر 62 ناٹ آؤٹ اور جیمی سمتھ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ دباؤ کا شکار ہو گئی اور پوری ٹیم 20.4 اوورز 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کوئی بھی جنوبی افریقن بیٹر وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔ کوربن بوش 20 اور کیشو مہاراج 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جوفرا آرچر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج اور انگلینڈ کے جو روٹ کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔

 

مزید خبریں