پاکستان ویمنز ٹیم کی ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور آئندہ ایشیا کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق اسسٹنٹ فاسٹ باولنگ کوچ جنید خان نے کہا کہ ویل ڈن پاکستان ٹیم! ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنا ایشیا کپ کی تیاری تھی۔ کھلاڑیوں نے بہترین …

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور آئندہ ایشیا کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق اسسٹنٹ فاسٹ باولنگ کوچ جنید خان نے کہا کہ ویل ڈن پاکستان ٹیم! ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنا ایشیا کپ کی تیاری تھی۔

کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، جس سے ایشیا کپ میں بہت اعتماد ملے گا۔ امید ہے قومی ٹیم ایشیا کپ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔قومی ٹیم کی کھلاڑی شوال ذوالفقار نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں خصوصا محمد نواز نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان اچھی تیاری میں نظر آ رہا ہے، امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کھیل پیش کریں گے۔ پاکستان ٹیم کے لیے گڈ لک!اس موقع پر سیدہ عروب شاہ نے کہا کہ محمد نواز نے بہت اچھی باولنگ کی، امید ہے قومی ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

رامین شمیم نے کہا کہ فائنل میچ میں کم ہدف کو ہمارے بولرز نے شاندار انداز میں ڈیفینڈ کیا۔ اب اگلا ہدف ایشیا کپ ہے اس کے لیے میری طرف سے ٹیم کو آل دی بیسٹ۔

مزید خبریں