اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینئر اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نےسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے پارلیمانی سٹڈیز کو ادارہ جاتی سطح پر فروغ دینے اور پارلیمنٹ و تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدام کو سراہا۔ تدریس ، تحقیق اور تحریر کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے اپنے خطاب میں انہوں نے …
سپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے پارلیمانی سٹڈیز کو ادارہ جاتی سطح پر فروغ دینے اور پارلیمنٹ و تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدام کو سراہتے ہیں، شائستہ پرویز

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینئر اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نےسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے پارلیمانی سٹڈیز کو ادارہ جاتی سطح پر فروغ دینے اور پارلیمنٹ و تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدام کو سراہا۔ تدریس ، تحقیق اور تحریر کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے اپنے خطاب میں انہوں نے جامعات کو پائیدار ترقی کے اہداف پر تحقیق اور عملی اقدامات کے لئے پارلیمنٹ کے ساتھ شراکت داری کی دعوت دی۔رکن قومی اسمبلی اور یوتھ پارلیمنٹرینز فورم (وائے پی ایف ) کی صدر نوشین افتخار نے ایک تھیمیٹک سیشن کی صدارت کرتے ہوئے نوجوانوں کی جمہوری عمل میں شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اسٹڈیز پروگرام، انٹرن شپ اور فیلوشپس نوجوانوں کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کا ادارہ نہیں بلکہ تحقیق، جدت اور معاشرتی ذمہ داری کا مرکز بھی ہے۔ انہوں نے وائے پی ایف کی جانب سے سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر پروگرام کی بحالی اور طلبہ کو پارلیمنٹرینز سے براہ راست رابطے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس قومی کانفرنس میں ملک بھر کی 25 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، اعلی تعلیمی اداروں کے سربراہان، ڈینز اور سینئر فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔








