راولپنڈی۔8ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے یو اے ای کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
راولپنڈی۔8ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔








