محکمہ موسمیات کا پیر کی رات اور 9 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کا انتباہ، پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ پیر کی رات اور 09 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد،دادو اور کراچی کے نشیبی علا قے /ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ پیر کی رات اور 09 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد،دادو اور کراچی کے نشیبی علا قے /ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی/جنوبی حصے اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلہ (دادواور گردنواح )کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے،مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، وسطی/جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز موسلا دھار/شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، شمال مشر قی پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوامیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ،بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: جھنگ 85، ملتان (سٹی 77، ایئر پورٹ 70)، بھکر 51، فیصل آباد 43، حافظ آباد 39، ساہیوال 33، نور پور تھل 32، ڈی جی خان 31، خانیوال 29، کوٹ ادو 23، بہاولپور( سٹی 14، ایئر پورٹ 11)، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ 08، سرگودھا سٹی، لاہور (ایئرپورٹ 07، سٹی05)، نارووال 07، قصور 05، جوہر آباد 04، گجرات ،بہاولنگر ،جہلم ، سیالکوٹ سٹی 02، منگلا، گوجرانوالہ، کرور (لیہ) اور خان پور 01 سندھ: سکرنڈ 52، خیرپور 50، بدین 45، پڈعیدن اور ٹنڈو جام 44، دادو 38، مٹھی 33، حیدرآباد 28، میر پور خاص 26، حیدرآباد ایئرپورٹ 21، لاڑکانہ 18، روہڑی 16، موہنجو داڑو 15، نوابشاہ 12، کراچی 06، جیکب آباد2خیبر پختونخوا: مالم جبہ 31، پاراچنار ایئر پورٹ، بلوچستان 27، لاڑکانہ 27، خانگینڈا 27، لاڑکانہ خضدار 03، سبی 02آزاد کشمیر: راولاکوٹ 04، مظفر آباد سٹی 03، کوٹلی 01، گلگت بلتستان: سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 43 اوردالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔