ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اجلاس، مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے انتظامی امور، شہریوں کوفراہم کردہ سہولیات ،ٹریفک کی روانی ،ضلع بھر کی سکیورٹی صورتحال اور کیپٹل پولیس کالج کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ کی زیر …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے انتظامی امور، شہریوں کوفراہم کردہ سہولیات ،ٹریفک کی روانی ،ضلع بھر کی سکیورٹی صورتحال اور کیپٹل پولیس کالج کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی امور اور ٹریفک کے موثر انتظامات پر کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر / ٹریننگ محمد عتیق طاہر، اے آئی جی آپریشنز و انوسٹی گیشنز، ایس ایس پی سکیورٹی، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد اور ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹوز نے شرکت کی۔سینئر پولیس افسران نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو مختلف امور پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ انتظامی امور میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ پولیسنگ کے معیار کو بلند کیا جا سکے، ہر افسر اپنے متعلقہ ڈویژن میں افسران و ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنے اور انہیں فوری حل کیا جائے، شہریوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ عوامی خدمت ہی پولیس کا اولین فرض ہے۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے وفاقی دارالحکومت کے مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ایس ایس پی سکیورٹی کو ہدایت کی کہ ریڈ زون میں موجود اہم سرکاری و نجی عمارات، سفارتخانوں اور دیگر حساس مقامات پر سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے سی ٹی او اسلام آباد کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے کیپٹل پولیس کالج میں جاری تربیتی اورپروموشنل کورسز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ زیر تربیت افسران و جوانوں کو جدید طرز پر تعلیم و تربیت فراہم کی جائے،پریکٹیکل ورک پر خصوصی توجہ دی جائے اورپولیس افسران و جوانوں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرنے کی تربیت دی جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے اجلاس کے اختتام پر واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس کا ہدف ایک محفوظ، منظم اور عوام دوست ماحول کی فراہمی ہے،اس کے لئے تمام افسران کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھانے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنایا جا سکے۔