اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،آج کی دنیا میں مسابقت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مشروط ہے، پاکستان کو عالمی سپلائی چین میں رہنے کے لیے فوری طور پر جدت اپنانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ’’ری ڈیفائننگ ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ‘‘ انٹرنیشنل سمٹ سے بطور مہمان …
مینوفیکچرنگ قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی،آج کی دنیا میں مسابقت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مشروط ہے،رانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،آج کی دنیا میں مسابقت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مشروط ہے، پاکستان کو عالمی سپلائی چین میں رہنے کے لیے فوری طور پر جدت اپنانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ’’ری ڈیفائننگ ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ‘‘ انٹرنیشنل سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد اوکٹو ٹیکنالوجی سولیوشنز کی جانب سے کیا گیا ۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے صنعتی جدید کاری اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو معاشی حکمت عملی کا ستون قرار دیا ہے،پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قومی ماسٹر پلان اور انڈسٹری 4.0 کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاکستان کو جدید تحقیق کا مرکز بنا رہا ہے، ڈیجیٹل پاکستان انیشی ایٹو نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوکٹو ٹیکنالوجی سولیوشنز مقامی سطح پر ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے، اس نے تھری ڈی سکیننگ اور ڈیجیٹل پروٹو ٹائپنگ کے ذریعے صنعت میں خلا پُر کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ٹیکنالوجی، جدت اور مسابقت اپنانے سے وابستہ ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔








