پیرس۔9ستمبر (اے پی پی):فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی طلبہ دونوں معاشروں کے درمیان ایک ثقافتی پل کا کردار ادا کریں۔منگل کے روز فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس میں تعینات پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع …
فرانس کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی طلبہ ثقافتی پل کا کردار ادا کریں، سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی پاکستانی طلبہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پیرس۔9ستمبر (اے پی پی):فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی طلبہ دونوں معاشروں کے درمیان ایک ثقافتی پل کا کردار ادا کریں۔منگل کے روز فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس میں تعینات پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے خیالات اور مسائل کو سنا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاونت کے لیے حکومت پاکستان کے مختلف اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ سفیر نے پاکستان اور فرانس کے تعلقات کے فروغ میں پاکستانی طلبہ اور علمی حلقوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ دونوں معاشروں کے درمیان ایک ثقافتی پل کا کردار ادا کریں۔








