اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سوران بایف نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاکستان اور قازقستان کے مابین ریلوے تعاون کے نئے امکانات اور وسطی ایشیا تک ریل کے ذریعے رسائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مختلف ریلوے روٹس اور علاقائی کنیکٹیویٹی پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ علاقائی روابط …
وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی سے قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سوران بایف کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ریلوے تعاون بڑھانے اور وسطی ایشیا تک ریل رسائی کے امکانات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سوران بایف نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاکستان اور قازقستان کے مابین ریلوے تعاون کے نئے امکانات اور وسطی ایشیا تک ریل کے ذریعے رسائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مختلف ریلوے روٹس اور علاقائی کنیکٹیویٹی پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ علاقائی روابط سے نہ صرف پاکستان ریلوے بلکہ ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔محمد حنیف عباسی نے قازقستان کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قازقستان تجارتی راہداریوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
دونوں ممالک نے وسطی ایشیائی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی آسان رسائی اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریل رابطوں کے فروغ سے پاکستان خطے کا ایک ٹرانزٹ ہب بن سکتا ہے۔








