سٹیٹ بینک نے کاروباری طرزعمل اور صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کے ضوابطی فریم ورک کے مسودہ پر عوام سے آراء طلب کر لیں

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کاروباری طرزعمل اور صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کے ضوابطی فریم ورک کے مسودہ پر عوام سے آراء طلب کر لی ہیں۔ترجمان سٹیٹ بینک نے منگل کویہاں جاری بیان میں بتایا کہ بینک دولت پاکستان نے صارفین کو مزید تحفظ دینے اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں کاروباری طورطریقوں سے متعلق ضوابطی فریم ورک …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کاروباری طرزعمل اور صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کے ضوابطی فریم ورک کے مسودہ پر عوام سے آراء طلب کر لی ہیں۔ترجمان سٹیٹ بینک نے منگل کویہاں جاری بیان میں بتایا کہ بینک دولت پاکستان نے صارفین کو مزید تحفظ دینے اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں کاروباری طورطریقوں سے متعلق ضوابطی فریم ورک کے مسودے پر عوام سے آراء طلب کی ہیں۔ مسودے کا عنوان ”کاروبار ی طرزعمل اور صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کا ضوابطی فریم ورک” ہے۔فریم ورک کے اس مسودے میں وہ مجوزہ اصول اور قواعد پر مبنی ہدایات شامل ہیں جن کا مقصد مالی شعبے میں ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل، جوابدہی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

یہ فریم ورک اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے مالی ادارے اپنے تمام تر رابطوں میں صارفین کے ساتھ احترام، انصاف اور شفافیت کا برتائو کریں۔ سٹیٹ بینک سمجھتا ہے کہ عوام سے مشاورت ضوابطی عمل کا اہم حصہ ہے اور اس طرح حتمی فریم ورک کی تشکیل میں صارفین کی آراء کو شامل کیا جا سکتا ہے۔فریم ورک کا مسودہ عوام کی آراء کے لیے سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔عوام سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے لنک https://www.sbp.org.pk/BS/index.asp پر موجود فارم پر کرکے اپنی رائے بذریعہ ای میل [email protected] پر 30 ستمبر 2025ء تک بھیج سکتے ہیں۔