بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا

دبئی۔15ستمبر (اے پی پی):بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق ٹیم منیجر نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانا کھیل کے تقاضوں اور سپورٹس مین سپرٹ کے منافی …

دبئی۔15ستمبر (اے پی پی):بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق ٹیم منیجر نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانا کھیل کے تقاضوں اور سپورٹس مین سپرٹ کے منافی ہے۔ ٹیم منیجر کے مطابق یہ رویہ نہ صرف افسوسناک بلکہ کھیل کی روایات کے خلاف ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی بھارتی ٹیم کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے جو حرکت کی گئی اس پر پاکستان کا ردعمل بالکل فطری تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کھیل کی فضا کو متاثر کرتے ہیں اور باہمی تعلقات میں سرد مہری پیدا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹاس کے موقع پر میچ ریفری نے دونوں کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی تھی جس پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے اختلاف کرتے ہوئے احتجاجاً اختتامی تقریب میں شرکت سے گریز کیا۔

 

مزید خبریں