افغانستان کے نوین الحق فٹنس مسائل کے باعث ٹی -20ایشیا کپ 2025 سے باہرہوگئے، عبداللہ احمدزئی سکواڈ میں شامل

کابل ۔16ستمبر (اے پی پی):افغانستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر نوین الحق کندھے کی انجری کے باعث ٹی20 ایشیا کپ 2025 سے باہر ہو گئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ نوین مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے، اس لیے انہیں ایونٹ کے باقی میچز سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔نوین الحق کو ابتدائی …

کابل ۔16ستمبر (اے پی پی):افغانستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر نوین الحق کندھے کی انجری کے باعث ٹی20 ایشیا کپ 2025 سے باہر ہو گئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ نوین مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے، اس لیے انہیں ایونٹ کے باقی میچز سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔نوین الحق کو ابتدائی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کے افتتاحی میچ میں شرکت نہ کر سکے۔

اے سی بی کے میڈیکل پینل نے انہیں مزید مقابلوں کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔ان کی جگہ عبداللہ احمدزئی کو مرکزی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو حال ہی میں بین الاقوامی سطح پر اپنے کیریئر کا آغاز کر چکے ہیں اور ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔افغان کرکٹ بورڈ نے نوین الحق کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے عبداللہ احمدزئی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ نوین جلد ہی وطن واپس جا کر اپنی مکمل صحت کی بحالی کے عمل سے گزریں گے۔

 

مزید خبریں