پیرس سینٹ جرمین اور بائرن میونخ کا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں فاتحانہ آغاز

پیرس۔18ستمبر (اے پی پی):یورپی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)اور بائرن میونخ کی ٹیموں نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے اپنے ابتدائی میچز جیت کرمہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کردیا۔ پیرس سینٹ جرمین نے اپنے پہلے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اٹلانٹا کو شکست دے دی جبکہ بائرن میونخ کی ٹیم نے چیلسی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ …

پیرس۔18ستمبر (اے پی پی):یورپی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)اور بائرن میونخ کی ٹیموں نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے اپنے ابتدائی میچز جیت کرمہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کردیا۔ پیرس سینٹ جرمین نے اپنے پہلے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اٹلانٹا کو شکست دے دی جبکہ بائرن میونخ کی ٹیم نے چیلسی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پارک ڈیس پرنسزکے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان اور یورپی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین اور اٹلانٹا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹلانٹا کی ٹیم کو 0-4 گول سے ہرا کر مہم کا آغاز فتح سے کر دیا۔مارکوینوس نے میچ کے تیسرے،خویچہ کوارتسخیلیہ نے 39 ویں ،نونو مینڈس51 ویں جبکہ گونکالو راموس نے میچ ختم ہونے کے آخری لمحات میں ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ یورپی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم کی پہلی فتح ہے۔ادھرالیانز ایرینا، مونچن، جرمنی میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں بائرن میونخ اور چیلسی کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں بائرن میونخ کی ٹیم نے حریف چیلسی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ ہیری کین نے 2 اور ٹریووہ چلوبہ نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم بائرن میونخ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چیلسی کی جانب سے واحد گول کول پامر نے سکور کیا۔یوں اس فتح کے ساتھ ہی بائرن میونخ کی ٹیم نے مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا۔