پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے معاہدے، چائنہ یہاں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، ماحولیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کے تحت چین پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔پیشرفت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تعاون سے ممکن ہوئی ۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے نہ صرف پاکستان کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کے لیے نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ تعلیم …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، ماحولیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کے تحت چین پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔پیشرفت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تعاون سے ممکن ہوئی ۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے نہ صرف پاکستان کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کے لیے نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

تعلیم کے شعبے میں تعاون کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات، تربیتی مواقع اور چینی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ دیے جائیں گے جس سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سبز ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں جن کی مدد سے پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ منصوبے جلد عملی شکل اختیار کریں گے اور ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا پاکستان اور چین نےزراعت، ماحولیاتی منصوبہ بندی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز)پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پیش رفت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تعاون سے ممکن ہوئی۔

ان معاہدوں کے تحت چین پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروائے گا جس سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کے لیے نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔تعلیم کے شعبے میں تعاون کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات، تربیتی مواقع اور چینی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ دیے جائیں گے جس سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سبز ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں جن کی مدد سے پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ منصوبے جلد عملی شکل اختیار کریں گے اور ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

مزید خبریں