اردن کے سفیر کا کامسیٹس سیکرٹریٹ کا دورہ، سائنسی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں اردن کے سفیرمعین خریسات نے کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکریا نفیس کی دعوت پر کامسیٹس سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معین خریسات نے کامسیٹس کی سائنسی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا اور چیئرمین کامسیٹس سے ملاقات میں اردن میں منعقد ہونے والی آئندہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے ایک پودا بھی لگایا، جو اردن کی جانب …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں اردن کے سفیرمعین خریسات نے کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکریا نفیس کی دعوت پر کامسیٹس سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معین خریسات نے کامسیٹس کی سائنسی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا اور چیئرمین کامسیٹس سے ملاقات میں اردن میں منعقد ہونے والی آئندہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے ایک پودا بھی لگایا، جو اردن کی جانب سے کامسیٹس کے اقدامات اور ماحولیاتی بہتری کے عزم کی علامت تھا۔

مزید خبریں