باجوڑ۔21ستمبر (اے پی پی):باجوڑ کی تحصیل ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ایک اہم اور بڑے پیمانے کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ اس جرگے میں انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام، قبائلی عمائدین، مشران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا، مقامی مسائل کو سننا …
باجوڑ، ماموند میں ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد

مزید خبریں
باجوڑ۔21ستمبر (اے پی پی):باجوڑ کی تحصیل ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ایک اہم اور بڑے پیمانے کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ اس جرگے میں انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام، قبائلی عمائدین، مشران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا، مقامی مسائل کو سننا اور خوارج و دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے متعلق عوام کو آگاہی دینا تھا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مؤثر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ جرگے کے شرکا نے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن کی سلامتی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ عوام اور قبائلی عمائدین نے ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی اور علاقے میں قیامِ امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
جرگے کے دوران پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، جو علاقے میں حب الوطنی اور اتحاد کی فضا کو واضح کرتے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لیے سکیورٹی فورسز، قبائلی عوام اور سول انتظامیہ کو باہم مربوط ہو کر کام کرنا ہوگا۔ جرگے کا اختتام دعا و اتحاد کے پیغام کے ساتھ کیا گیا۔








