اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے زیر اہتمام، آئی اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم سے اوراقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ افیئرز (آئی این ایل ) کے تعاون سے پاکستان میں ڈرگ انفارمیشن فیوژن سسٹم ( ڈی آئی ایف ایس) کی پیش رفت کے لیے پانچ روزہ ورکشاپس …
ڈرگ انفارمیشن فیوژن سسٹم کی پیش رفت کے لیے پانچ روزہ ورکشاپس مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے زیر اہتمام، آئی اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم سے اوراقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ افیئرز (آئی این ایل ) کے تعاون سے پاکستان میں ڈرگ انفارمیشن فیوژن سسٹم ( ڈی آئی ایف ایس) کی پیش رفت کے لیے پانچ روزہ ورکشاپس کامیابی سے مکمل کر لی گئیں۔یہ ورکشاپس نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر (NCNC2) کے قیام کے لئے کی جا نے والی کاوشوں کا حصہ تھیں جن میں متعدد قومی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
ورکشاپس کا مقصد ڈی آئی ایف ایس کی تیاری پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا۔ ڈی آئی ایف ایس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انٹیلی جنس کے تبادلے کو مؤثر بنانے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے تشکیل دیا جا رہا ہے۔اس کا قیام پاکستان میں انسداد منشیات کے لیے ایک متحد فریم ورک تشکیل دینے کی جانب ،ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اختتامی خطاب میں سیکرٹری آئی اے ٹی ایف نے یو این او ڈی سِی اور آئی این ایل کا تکنیکی اور مادی معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے شرکاکا بھی شکریہ ادا کیا اور ایونٹ کے دوران ان کے بھرپور تعاون اور سپورٹ کو بھی سراہا۔
سیکرٹری آئی اے ٹی ایف نے زور دیا کہ مؤثر انسدادِ منشیات اقدامات کے لیے ہم آہنگی، مشترکہ ذمہ داری اور پوری قوم کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔ ورکشاپس کے نتائج آئندہ ماہ ہونے والے پالیسی سطح کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے تاکہ ان پر قومی سطح پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ سیکریٹری نے اعادہ کیا کہ انسدادِ منشیات فورس کے پلیٹ فارم کے تحت اس مشن کی قیادت جاری رکھے گی تاہم یہ کامیابی تمام شراکت داروں کے اجتماعی عزم اور تعاون پر منحصر ہے۔ورکشاپ کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ شرکا، پاکستان کے انسداد منشیات کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے متحد رہیں گے تاکہ نوجوان نسل اور معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔








